آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10گرام سونا ایک ہزار715 روپے کمی سے 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے کا ہوگیا۔