اسلام آباد(ایس اعوان) متحدہ عرب امارات وفاقی وزیر برائے کا 55 واں قومی دن، پرتپاک عشائیے کا انتظام، مہمان خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی شزاء فاطمہ خواجہ کہتی ہیں کہ پاکستان کے لئے متحدہ عرب امارات ایک قریبی دوست اور ہمسائے سے بڑھ کر ہے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعلق تجارت، سرمایہ کاری، توانائی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں مزید فروغ پا رہا ہے- اسلام آباد میں اماراتی سفارت خانہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 55 ویں قومی دن عید الاتحاد کے حوالے سے ایک عشائیے کا انتظام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سفیروں، سیاسی، سماجی اور سفارتی شخصیات نے۔ شرکت کی پاکستان اور امارات کے قومی ترانے بجائے گئے خطبہ استقبالیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعابی نے کہا کہ 55 برس میں متحدہ عرب امارات عالمی تجارت، سرمایہ کاری، جدت اور ثقافتی تبادلے کا مرکز بن چکا ہے، امارات کا صد سالہ ویژن 2071 مستقبل کی ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ ہے- مہمان خصوصی وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزاء فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے متحدہ عرب امارات ایک قریبی دوست اور ہمسائیے سے بڑھ کر ہے ہمارے بندھن کا آغاز متحدہ عرب امارات کے قیام سے ہوا جو اب بھی بھرپور انداز میں جاری ہے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے عشائیے میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی نمائندگی کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسلام آباد اور ابوظہبی میں بندھن انتہائی مظبوط ہے اس وقت 1.5 ملین بسے زائد پاکستانی متحدہ عرب امارات کی ترقی میں ہاتھ بٹا رہے ہیں پاکستان میں تباہ کن سیلابوں، زلزلوں اور دیگر مشکل حالات میں امارات نے پاکستان کی بھرپور امداد کی،تقریب میں مہمانوں نے۔ مشترکہ طور پر کیک کاٹا جبکہ متعدد پاکستانی و اماراتی کمپنیوں نے نمائش کے لئے سٹالز بھی لگائے جن میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا
قومی
بریکنگ نیوز
امارات کا صد سالہ ویژن 2071 مستقبل کی ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ ہے، متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعابی کا عید الاتحاد پر عشائیے سے خطاب
پاکستان متحدہ عرب امارات کے بندھن کا آغاز متحدہ عرب امارات کے قیام سے ہوا جو اب بھی بھرپور انداز میں جاری ہے, شزاء فاطمہ خواجہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی
S
S Awan
اسٹاف رپورٹر، پاک وائسز
متعلقہ خبریں
مقبول خبریں
۱
۲
۳
اسلام آباد اورراولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان
۲۲ گھنٹے پہلے ۲۰
۴
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، حکم امتناع میں توسیع
۲۲ گھنٹے پہلے ۲۳
۵
حالیہ خبریں
ہمیں سرگودھا جانے کی اجازت دی جائے ورنہ پورا ملک بند رہےگا، فضل الرحمان
۲۲ گھنٹے پہلے • قومی
اسلام آباد اورراولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان
۲۲ گھنٹے پہلے • قومی
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، حکم امتناع میں توسیع
۲۲ گھنٹے پہلے • قومی
زمرہ جات
نیوز لیٹر
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے ای میل پر حاصل کریں۔
اشتہار ۳۰۰ × ۲۵۰
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں