اسلام آباد (ایس اعوان) پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل، جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر جرمن فضائیہ کے خصوصی میوزیکل بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے، مہمان خصوصی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دفاعی شعبہ میں جرمنی کی مہارت پاک جرمن تعاون کے نئے مواقع فراہم کر سکتی ہے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور جرمنی انفرمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور صنعتی ترقی میں تعاون بڑھا سکتے ہیں جرمن تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلباء کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک جرمن تعلقات کی پہچان علامہ اقبال اور رتھ فاؤ ہیں، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جرمنی آج یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے جی ایس پی پلس کے لئے تمام ضروری سٹینڈرڈ پورے کریں گے، علامہ محمد اقبال کے جرمنی میں قیام و تعلیم اور ڈاکٹر رتھ فاؤ  کے پاکستان میں قیام اور سو سے زائد جذام کے علاج کے لئے مراکز کا قیام کا پاک جرمن دوستی پر مثبت اثر پڑا وزیر ماحولیاتی تبدیلی نے جرمن حکومت کے تعاون سے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے گرین یونیورسٹی کے قیام کی تجویز بھی دی- قبل ازیں جرمن سفیر اینا لیپل نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے ثقافتی اور کمرشل تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے تاہم ابھی بہت سا کام کرنے والا ہے، پاک جرمن سفارتی تعلقات کے قیام کو 75 برس مکمل ہو گئے جس دوران دونوں قومیں نزدیک آئیں۔ مہمانوں نے جرمن سفیر اینا لیپل کے ہمراہ کیک بھی کاٹا جبکہ شرکاء نے جرمن فضائیہ کے میوزیکل بینڈ کی پرفارمنس کو دل کھول کر داد دی جاز موسیقی نے شائقین موسیقی کو مبہوط کر دیا-