اسلام آباد (ایس اعوان ) پاکستان میں جرمن سفیر اینا لیپل نے کہا ہے کہ رواں برس پاک جرمن سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہو رہے ہیں، جرمنی اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے مختلف پہلووں میں سے ایک اہم پہلو باہمی ثقافتی تعلقات کا ہے، جرمن جاز کوارٹیٹ کا انعقاد پاک جرمن تعلقات کی 75 ویں سالگرہ تقریبات کا حصہ ہے-وفاقی دارالحکومت کے سرد موسم میں محبوط کر دینے والی جرمن جاز موسیقی نے شائقین موسیقی کو سحر میں لے لیا، جرمن سفارت خانے اور گوئٹے انسٹیٹیوٹ کراچی کے زیر انتظام جاز کوارٹیٹ بینڈ کے جرمن فنکاروں نے اپنے فن موسیقی کا مظاہرہ کیا تقریب سے خطاب میں جرمن سفیر اینا لیپل نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان 75 سالہ ثمر آور باہمی تعلقات کو اجاگر کیا، اینا لیپل نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے مختلف پہلووں میں سے ایک اہم پہلو باہمی ثقافتی تعلقات کا ہے رواں برس پاک جرمن سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہو رہے ہیں موسیقی اور ثقافتی تعلقات پاکستان، جرمنی اور موجودہ نسل کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کریں گے، اس موقع ہر جرمنی سے آئے فنکاروں نے جرمن اور یورپی کلاسکی جاز موسیقی کی محسورکن دھنیں پیش کین جن کو شرکاء نے بیحد سراہا
قومی
بریکنگ نیوز
پاک جرمن سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ تقریبات، محسور کن جاز کوارٹیٹ میں جرمن موسیقاروں نے دھنیں بکھیر دیں
رواں برس پاک جرمن سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہو رہے ہیں، جرمن سفیر اینا لیپل کا جاز کوارٹیٹ شام موسیقی سے خطاب
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں