اسلام آباد (ایس اعوان) وزارت بحری امور کا بڑا اقدام، تجارتی جہازوں اور ماہی گیری کی کشتیوں کی آن لائن رجسٹریشن شروع ، آن لائن رجسٹریشن کا نظام فعال کر دیا گیا۔وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا اپنے بیان میں کہنا تھا تجارتی جہازوں اور ماہی گیری کی کشتیوں کی رجسٹریشن آن لائن ہوگی، آن لائن رجسٹریشن کا نظام فعال کر دیا گیا ہے۔رجسٹریشن کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔ڈیجیٹل رجسٹریشن سے درخواست گزاروں کا وقت اور پیسہ بچے گا۔آن لائن نظام سے بحری انتظامی امور میں شفافیت بڑھے گی۔رجسٹریشن فیس کی آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی جلد متعارف کرائینگے۔جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر سرکاری خدمات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے