اسلام آباد(ایس اعوان) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کشمیر چوک انڈر پاس منصوبہ بہت جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، جبکہ یہ منصوبہ پاکستان میں مختصر ترین مدت میں مکمل ہونے والے منصوبوں میں شامل ہوگا۔
کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں گزشتہ دو سال کے دوران درختوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے اور کاٹے جانے والے درختوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سپارکو کے پاس ایسی ٹیکنالوجی اور ریکارڈ موجود ہے جس کی مدد سے درختوں کی تعداد کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کو سرسبز اور ماحول دوست بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئندہ چند ماہ کے دوران مزید منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایف نائن پارک کی طرز کے دو سے تین مزید پارکس بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ ایف نائن پارک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارک میں تقریباً 400 ایکڑ رقبہ ایسا موجود ہے جو فی الحال استعمال نہیں ہو رہا۔ حکومت اس پارک کو لندن کے ہائیڈ پارک کی طرز پر ترقی دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور بہت جلد اس منصوبے پر کام کا افتتاح کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں جیل کی تعمیر بھی تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور جلد اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ نئی جیل میں اسلام آباد کے قیدیوں کو رکھا جائے گا۔
لائبہ اعجاز خودکشی کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے۔ کیس میں ملزمان پر سرکاری گاڑیوں
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں