کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے منگل کو کراچی میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا، ان پر الزام ہے کہ یہ جوڑی حساس تنصیبات پر خفیہ معلومات اکٹھی کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق مشتبہ افراد کو ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا جب کہ حکام نے ان کے قبضے سے چار کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور بال بیرنگ برآمد کر لیے۔