حکومت نے اگلے 3 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھا ہے اور آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے منظور کردہ پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کردی ہے، جس کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 312 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تین روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور گزشتہ روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے فی لیٹر قیمت 313 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر کردی تھی۔