اسلام آباد: اسلام آباد کے G-11 مرکز میں واقع الرحمن پلازہ میں سیفائر ایسٹھیٹکس (سکن، ہیئر، ایسٹھیٹکس) کلینک کا شاندار افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی میں کوآرڈینیٹر محمد رفیعے، چیف آپریٹنگ آفیسر محمد طارق اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیضان رحیم شامل تھے۔تقریب میں معزز مہمانوں میں فرحان، راجہ امین، چوہدری سہیل، ڈاکٹر زاہد، ندیم، ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) راجہ وقار، نعیم اختر اعوان، ڈاکٹر اویس الرحمن، آفتاب اور ارشد نے شرکت کی۔اس موقع پر محمد طارق رجسٹرڈ نرس آفیسر PAF کی طرف سے پیغام میں کہا گیا کہ ڈاکٹر فیضان رحیم نے پمز اور پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد سے پلاسٹک سرجن کی حیثیت سے تربیت حاصل کی ہے۔ وہ پاکستان کے نہایت شائستہ، تجربہ کار، مستند اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجن ہیں۔ ان کی سرجری کے بعد ریکوری بہت اچھی ہوتی ہے اور وہ اپنی پریکٹس میں 100 سے زائد کامیاب ہیئر ٹرانسپلانٹ کر چکے ہیں۔ وہ مریضوں کے لیے اللہ کی عطا کردہ نعمت ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابی عطا فرمائے۔کلینک میں ہیئر ٹرانسپلانٹ، لیزر، رائنوپلاسٹی (ناک کی سرجری)، ہائیڈرا فیشل، لیپوسکشن (چربی ختم کرنا)، فلر، فیٹ گرافٹنگ، بوٹاکس، بلیفاروپلاسٹی (پلکوں کی سرجری)، وائٹننگ انجکشنز، ٹمی ٹک، پی آر پی، گائنیکوماسٹیا (مردوں کے بریسٹ کی سرجری)، ایکسوزومز، بریسٹ سرجری، مائیکرونیڈلنگ، اوٹوپلاسٹی (کان کی سرجری) اور میسوتھراپی کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیضان رحیم نے کہا کہ ہمارا مقصد مریضوں کو ایک ہی چھت تلے تمام ایسٹھیٹکس اور پلاسٹک سرجری کی مستند اور محفوظ سروسز فراہم کرنا ہے۔کلینک کا پتہ دوسری منزل، الرحمن پلازہ، G-11 مرکز، اسلام آباد ہے جبکہ رابطے کے لیے نمبر 03325319124 جاری کیا گیا ہے۔سیفائر ایسٹھیٹکس کا نعرہ ہے: خوبصورتی، اعتماد اور دیکھ بھال کا نیا معیار