اسلام آباد – سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کراچی میں سپریم کورٹ برانچ رجسٹری میں حلف برداری کی رسمی تقریب منعقد ہوئی جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بیرون ملک قیام کے دوران جسٹس منیب اختر چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے ججز نے شرکت کی۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے کارروائی چلائی جبکہ اس موقع پر اعلیٰ حکام اور عملہ بھی موجود تھا۔