اسلام آباد(ایس اعوان ) پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مذلان نے کہا ہے کہ ہم ملائشیا، پاکستان اور آسیان میں مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، ملائشیا اور پاکستان اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں ملائشیا میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی برادری مقیم ہے، ملائشیائی ہائی کمیشن میں سیلیبریٹنگ پارٹنرشپ کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں آسیان سفیر، سفارتی عملہ اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں ملائشیا اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مذلان نے کہا کہ ملائشیا اور پاکستان اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں ملائشیا میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی برادری مقیم ہے ہم ملائشیا، پاکستان اور آسیان میں مضبوط تعلقات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ فی الوقت 5 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ ملائشیا میں زیر تعلیم ہیں ہم ان کی تعداد میں اضافہ کے خواہشمند ہیں تقریب میں ملائشیا میں سیاحت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی معلومات فراہم کی گئی
قومی
بریکنگ نیوز
ملائشیا، پاکستان اور آسیان میں مضبوط تعلقات چاہتے ہیں: داتو محمد اظہر مذلان
5 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ ملائشیا میں زیر تعلیم ہیں ہم ان کی تعداد میں اضافہ کے خواہشمند ہیں: محمد اظہر مذلان
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں