اسلام آباد: (ایس اعوان ) وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارتی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا ہے، امریکہ ایران تنازعہ میں پاکستان نے امن کار اور ثالث کا کردار ادا کیا جس کو ساری دنیا میں سراہا گیا، جبکہ ملائشیا کے ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ پاکستان ملائشیا کی کمپیوٹر سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کی صنعت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ملائشیائی ہائی کمیشن کی جانب سے ملائشیا پاکستان بزنس انگیجمنٹ 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک سے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور کاروباری حلقوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی خطبہ استقبالیہ سے اپنے خطاب میں پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مذلان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائشیا باہمی آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے والے دو اولین مسلم ممالک ہیں، جلد آزادانہ تجارتی معاہدے کی تجدید کی جائے گی، پاکستان ملائشیا سے پام آئل کے چار اولین خریداروں میں شامل ہے ملائشیا نے 30 برس قبل کمپیوٹرز کے سیمی کنڈکٹرز کی تیاری شروع کی تھی اور اج اس حوالے سے خودکفیل ہے پاکستان ملائشیا کی کمپیوٹر سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کی صنعت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے محمد اظہر ملان نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین بالخصوص غزہ میں جس بربریت کا مظاہرہ کیا وہ پوری دنیا نے دیکھا پاکستان کی طرح ملائشیا بھی مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے-اس موقع مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان نے آج تک اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کیا، وسطی ایشیائی ممالک کے لینڈ لاک ہونے کے باعث وہاں کی منڈیوں تک رسائی کے لئے پاکستان ملائشیا کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے-ایران امریکہ تنازعہ کے حل اور ایران سے پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں پاکستان اور ملائشیا کو ایران اور وسطی ایشیا کی شکل میں ایک بڑی تجارتی منڈی میسر آ سکتی یے گنجان آباد ہونے اور بڑی آبادی کے باعث پاکستان کی معیثت بھی بڑی ہے ملائشیا فائدہ اٹھا سکتا ہے ہم ملائشیا سے پاکستانی چاول کی خریداری کی توقع رکھتے ہیں بزنس انگیجمنٹ سے خطاب میں ما-ٹریڈ کے نادر علی نے ملائشیا کی تجارت کے فروغ میں ما ٹریڈ کے کردار پر روشی ڈالی۔ پینل مباحثہ میں پاک ملائشیا تجارت کے فروغ کے لئے مواقع اور ممکنات ہر غور کیا  گیا ملائشیائی ہائی کمشنر نے مہمانوں میں شیلڈز اور اعزازات تقسیم کئے