اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ 20 کے انفارمیشن گروپ کی افسر رئیسہ عادل کو نیا پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) تعینات کر دیا ہے۔

اپنی نئی ذمہ داری سے قبل، رئیسہ عادل وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

وہ وزارت اطلاعات و نشریات میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے پورے کیرئیر میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ کئی وفاقی وزارتوں میں انفارمیشن آفیسر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔

دریں اثناء گریڈ 20 کے افسر مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔