اسلام آباد(ایس اعوان ) پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خورئیو نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ایک مثبت قدم قرار دے دیا، روسی سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر البرٹ پی خورئیوو کا کہنا تھا کہ مثبت بات یہ ہے کہ خطے میں ممالک نے اپنے طور پر اپنی سلامتی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی کوشیش کر رہے ہیں روس مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھتا ہے یہ معاہدہ مشرق وسطی میں براہ راست تنازع کے نتیجے میں سامنے آیا تھا جبکہ تنازع امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے نتیجہ میں شروع ہوا اس معاہدے کو آگے چل کر اپنے آپ کو مضبوط ثابت کرنا پڑے گا روسی سفیر نے مذید کہا کہ مثبت بات یہ ہے کہ خطے میں ممالک اپنے طور پر اپنی سلامتی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی کوشیش کر رہے ہیں۔انہوں نے روس یوکرین تنازع میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح عالمی دباو کے باوجود یوکرین نواز پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا جو کہ خوش آئند ہے، روسی سفیر کا کہنا تھا کہ روس یورپ کے ساتھ جنگ کی تیاریاں نہیں کر رہا روس کے پاس یورپ کے خلاف جنگ کا نہ تو کوئی منصوبہ ہے نہ ہی محرک، روس یوکرین تنازع پر روس گذشتہ برس معطل کئے گئے مذاکراتی عمل کی بحالی کے لئے تیار ہے تاہم روس مخالف امریکی پابندیوں کے دباو میں اضافہ کا فیصلہ بحران کے حل میں معاون نہیں ہے، روس سیاسی و سفارتی ذرائع سے یوکرینی بحران کے حل کے لئے کوشاں ہے البرٹ پی خورئیوو نے بتایا کہ ایک ہزار 600 یوکرینی بچوں کے اغواء سے متعلق دعوے جعلی ہیں یوکرین کی جانب سے صرف 339 بچوں کی فہرست ہی واحد قابل تصدیق فہرست ہے۔ ان مین۔ سے۔ بھی نصف یا تو کبھی روس مین رہے ہی نہین یا پھر اپنے والدین کے ہمراہ روس میں رہائش پزیر ہیں، مغربی ممالک روس کے خلاف شیڈو فلیٹ کے نام پر کاروائیاں کر رہے ہیں جبکہ یہ اصطلاح بین الاقوامی بحری قانون میں موجود ہی نہیں ہے۔ یورپی پابندیاں کسی صورت بھی کھلے سمندر میں بحری جہازوں کی تلاشی کا جواز نہیں ہیں ابھی تک بحیرہ اسود اور بحیرہ آزوف میں یوکرینی حملوں میں 200 سے زائد شہری بحری جہاز متاثر ہوئے جن میں 96 غیرملکی پرچم بردار جہاز بھی شامل تھے انہوں نے مطلع کیا کہ 54 ممالک یوکرین کی عسکری و مالی معاونت کر رہے ہیں 2022 سے 2025 تک یوکرین کو 160 ارب ڈالرز کی مغربی عسکری امداد دی گئی۔ مغربی ہتھیاروں سے روسی انفراسٹرکچر کو 13.6 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا یوکرینی حملوں میں1 ہزار 472 روسی شہری ہلاک جبکہ 6 ہزار 754 زخمی ہوئے روس میں کاروبار بند کرنے والی یورپی کمپنیوں کو 400 سے 450 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے
قومی
بریکنگ نیوز
*روس مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھتا ہے، روسی سفیر البرٹ پی خورئیوو کا بڑا بیان*
پاکستان دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح عالمی دباو کے باوجود یوکرین نواز پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا جو کہ خوش آئند ہے، روس یورپ کے ساتھ جنگ کی تیاریاں نہیں کر رہا روس کے پاس یورپ کے خلاف جنگ کا نہ تو کوئی منصوبہ ہے نہ ہی محرک، روسی سفیر کا پریس کانفرنس سے خطاب*
S
S Awan
اسٹاف رپورٹر، پاک وائسز
متعلقہ خبریں
مقبول خبریں
۱
۴
زمرہ جات
نیوز لیٹر
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے ای میل پر حاصل کریں۔
اشتہار ۳۰۰ × ۲۵۰
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں