اسلام آباد: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ممکنہ نجی اسپتال منتقلی کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور منتقلی کے لیے حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے تحریری احکامات موصول ہونے کے بعد انتظامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف کمشنر کی جانب سے اس سہولت کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔