قومی
بریکنگ نیوز
تہزیب کو موسمیاتی تبدیلی کے ایک نئے خطرے کا سامنا ہے، مصدق ملک
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہلی باہر سے آنے والی تہذیبوں اور لوگوں سے کم نہیں، بلکہ مضبوط ہوا ہے، کسی تہذیب کو صرف ایک دور یا ایک شناخت تک محدود کرکے نہیں دیکھا جا سکتا کیونکہ اس کی تشکیل میں مختلف ادوار اور ثقافتوں کا حصہ ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر مصدق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ’پرانا قلعہ‘ میں منعقد ایس سی او کے پہلے تہذیبی مکالمے کے فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ یہ اجلاس 22 نومبر تک جاری رہے گا۔ مئی 2023 میں بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے بعد یہ کسی پاکستانی وفاقی وزیر کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔
مصدق ملک نے نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کلچرل فورم سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے پرانے قلعے کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ قلعہ تاریخ کی ایک مکمل داستان ہے، انہوں نے اس تاریخی قلعے کی مثال دے کر ماضی کے 2 بڑے حریف حکمرانوں کا ایسا تعلق بیان کیا جس سے تہذیبوں اور تاریخی ورثے کی مشترکہ تشکیل کا پہلو بھی سامنے آیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ ”یہ قلعہ، جس میں آج ہم بیٹھے ہیں، خود ایک کہانی ہے۔ اس قلعے کی بنیاد ہمایوں نے رکھی، جن کا تعلق تیموری خاندان سے تھا اور جو وسطی ایشیا سے آئے تھے اور قلعے کی تکمیل کو شیر شاہ سوری نے آگے بڑھا، جو ایک افغان تھے۔“انہوں نے کہا کہ مختلف ادوار کے حکمرانوں نے اس تاریخی ورثے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی تہذیبی تاریخ کے 3 اہم ادوار کا امین ہے۔ اس کے تاریخی روابط شمال میں بخارا اور سمرقند سے لے کر مغرب میں فارس اور عرب تک پھیلے ہوئے ہیں۔ وادی سندھ اور گندھارا سمیت ان خطوں کے تاریخی اور ثقافتی روابط نے پاکستان کی تہذیبی شناخت کو تشکیل دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف تہذیبوں، خطوں اور تاریخی تحریکوں کا حسین امتزاج ہے، یہ تہذیبی ورثہ صرف ہمارا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مشترکہ خزانہ ہے، جس کے دروازے ہم سب کے لیے کھلے رکھتے ہیں۔
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں