اسلام آباد(ایس اعوان)سردیوں میں گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے ایل این جی کی درآمد کے معاملے پر حکومت نے دو کارگوز کی خریداری کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی کے دو کارگوز کی خریداری کے لیے عالمی سپلائرز اب 30 نومبر 2026 تک اپنی بولیاں جمع کرا سکیں گے۔ اس سے قبل بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 نومبر مقرر کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینڈر کے تحت موصول ہونے والی بولیاں 30 نومبر کو ہی کھولی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ایک ایل این جی کارگو کی ڈلیوری کے شیڈول میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔

پہلے ایل این جی کارگو کی ڈلیوری اب 25 سے 26 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ ڈلیوری 14 سے 16 دسمبر 2026 طے تھی۔ دوسرے کارگو کی ڈلیوری کا شیڈول برقرار رکھا گیا ہے، جس کے تحت 9 سے 11 جنوری 2027 کے دوران ایل این جی فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 12 نومبر کو دسمبر 2026 اور جنوری 2027 میں سپلائی کے لیے ایل این جی کے دو کارگوز کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے یہ اقدام سردیوں میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے اور ممکنہ گیس قلت پر قابو پانے کے لیے کیا جا رہا