قومی
بریکنگ نیوز
یہ خبر انگریزی سے خودکار طور پر ترجمہ کی گئی ہے۔ انگریزی میں پڑھیں
الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔ الیکشن…
اسلام آباد;الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے، پارٹی کو انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے مقررہ توسیعی مدت 15 اکتوبر 2026 تک دی گئی تھی، تاہم اس دوران انتخابات نہیں کرائے گئے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے نوٹس میں واضح کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازمی ہے، جبکہ انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد سات روز میں انتخابی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا بھی ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے 14 روز کی مہلت دی ہے، جواب نہ ملنے پر الیکشن کمیشن قانون کے مطابق مزید کارروائی کرے گا۔
نوٹس کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نشان حاصل کرنے
کی اہلیت سے محروم ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 اکتوبر 2026 کو ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں