اسلام آباد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لئیے رجوع کیا۔ مسٹر پتلو کو وہیل چیئر پر انکو اسلام آباد ہائیکورٹ لایا گیا " 1 بجکر 40 منٹ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے چیمبر میں لےجایا گیا اور 5 منٹ بعد 1 بجکر 45 منٹ پر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت کو 10 نومبر تک منظور کرلی گئی، مسٹر پتلو وہیل چئیر پر چیمبر سے باہر آگئے۔ چند روز قبل سیالکوٹ میں مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ٹک ٹاکر سمیت 40 سے زائد نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کرکے 6 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے آج مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں 10 نومبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ مسٹر پتلو کے خلاف سیالکوٹ میں مقدمہ درج ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ یاد رہے گزشتہ روز نامعلوم مقام سے ریکارڈ کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں مسٹر پتلو نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس میں میرا کوئی قصور نہیں، میں نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کی، جو لوگ دنیا سے چلے گئے ہیں میں ان کے ورثاء کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔