اسلام آباد(ایس اعوان) قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرحِ منافع میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرحوں کا اطلاق 21 اکتوبر سے ہوگا۔
نئی شرحوں کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 11.60 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع 11.76 فیصد سے بڑھا کر 12.12 فیصد کر دی گئی ہے۔
اسی طرح بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12.72 فیصد سے بڑھا کر 12.96 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی شرحِ منافع 12.72 فیصد سے بڑھا کر 12.96 فیصد کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب قومی بچت کے سیونگز اکاؤنٹ پر شرحِ منافع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 10 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔
قومی بچت اسکیموں میں منافع کی نئی شرحوں کا اطلاق 21 اکتوبر 2026 سے ہوگا
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں