قومی
بریکنگ نیوز
آج مولانا کی باری آئی، کل ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی باری آئے گی، علی امین گنڈاپور
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جب ہماری جماعت کو دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آج جو کچھ ہورہا ہے یہ پہلے سے طے تھا۔آج مولانا کی باری آئی کل ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت سب کی باری آئے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب ہماری جماعت کو دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، ہمیشہ قانون کی بات کرتے ہیں، دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عوام کا اعتماد ضروری ہے۔
علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سہولیات دینے کا مطالبہ کردیا۔ کہا پاکستان میں ترقی قانون پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان میں ترقی قانون پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے، دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عوام کا اعتماد ضروری ہے۔ پارٹی میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا سب کا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہے۔ سہیل آفریدی آج بھی وزیراعلیٰ ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کی۔
علی امین گنڈاپور وکیل راجا ظہورالحسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گورنر راج کے دوران نظربند ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔
عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے، آئندہ سماعت پر پراسکیوشن کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ کیس کی سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں