اسلام آباد(ایس اعوان) تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے میں پیش آنے والے ٹنل واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے وفاقی حکومت نے عالمی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے عالمی کنسلٹنٹس سے رابطہ کر لیا ہے، جبکہ عالمی کنسلٹنٹس کو منصوبے کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کے لیے عالمی کنسلٹنٹس کی خدمات جلد حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔ واقعے کی اصل وجوہات فوری طور پر معلوم کرنا ممکن نہیں، اس عمل میں کچھ وقت درکار ہوگا۔
واضح رہے کہ تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے ان ٹیک پر گزشتہ ہفتے حادثہ پیش آیا تھا۔ منصوبے کی کنیکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گر گیا تھا، جس کے نتیجے میں پانی ان ٹیک پٹ سے ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہو گیا تھا۔
حکام کے مطابق موجودہ صورتحال میں تربیلا ڈیم اور اس کے دیگر اسٹرکچرز کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
حکومت نے واقعے کی وجوہات، تکنیکی پہلوؤں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں