مشترکہ افواج کے کمانڈر فہد السلمان معطل، سعودی فرمانروا نے فیاض الرویلی نئے سربراہ مقررکر دیا
شاہ سلمان نے فیصلہ وزیر دفاع کی سفارش پر کیا ۔،فہدالسلمان سعودی وزارت دفاع میں عسکری امور کے مشیر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان کے ذریعے مشترکہ افواج کے کمانڈر فہد السلمان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ چیف آف اسٹاف جنرل فیاض الرویلی کو نیا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی فرمان کے تحت فہدالسلمان کو سعودی وزارت دفاع میں عسکری امور کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی فوجی قیادت میں یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے جولائی سے سعودی عرب کے خلاف حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حوثیوں کے حملوں اور سرحدی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کو اپنی دفاعی اور عسکری حکمت عملی سے متعلق اقدامات کرنا پڑ رہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے یہ فیصلہ وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی سفارش پر کیا۔ اس مقصد کے لیے فوجی افسران کی ملازمت سے متعلق قواعد و ضوابط اور متعلقہ شاہی احکامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں