اسلام آباد -پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکی پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران، فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکی کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت متوقع ہے۔