راولپنڈی: راولپنڈی پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ یہ حکم راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) حسن مشتاق سکھیرا نے جاری کیا۔ ہدایت کے تحت راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی چھٹی پر پابندی یکم اکتوبر تک نافذ العمل رہے گی۔