اسلام آباد(ایس اعوان)جرمن سفارت خانے اسلام آباد کے زیر اہتمام جرمن فضائیہ کے جاز بینڈ کے "جاز سن ڈاونر" کنسرٹ کا انعقاد، شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گیا "جاز سن ڈاونر" کنسرٹ کا انتظام اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے نے کیا جس میں جرمن فضائیہ کے معروف جاز بینڈ نے دلکش اور محسور کن دھنیں بکھیریں جرمن فضائیہ کے جاز بینڈ کے میوزیکل کنسرٹ میں بڑی تعداد میں سفارتی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب کی مشترکہ میزبانی جرمن سفارت خانے کے دفاعی اتاشی کرنل (جی ایس) یورن رِسٹ اور شعبۂ ابلاغ و ثقافتی امور کے سربراہ قونصلر جان جیرالڈ کراؤسر نے کی تقریب سے خطاب میں جرمن سفارت خانہ کے
دفاعی اتاشی کرنل (جی ایس) یورن رِسٹ نے کہا کہ جرمن فضائیہ کے اس بینڈ کو جرمن فضائیہ کے اسپیشل سروسز گروپ کی حیثیت حاصل ہے یہ روایتی عسکری دھنوں کے ساتھ ساتھ ماحول تبدیل کرنے والی دلوں کو چھو لینے والی ہر قسم کی ہلکی دھنیں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بینڈ کا کنسرٹ ہاک جرمن موسیقی کے شعبوں میں دوستی کی علامت ہے - جرمن سفارت خانہ کے شعبہ ابلاغ نو ثقافتی امور کے سربراہ جان جیرالڈ کراؤسر نے موسیقی کو عالمگیر زبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسیقی زبان، بیان اور زمان کے بندھنوں سے اونچی ہوتی ہے، میوزیکل کنسرٹ میں جرمن فضائیہ کے مایہ ناز وسیقاروں نے مختلف طرز کی موسیقی پیش کرتے ہوئے جاز موسیقی کی ہمہ گیری، فنی صلاحیت اور جذبات کے مؤثر اظہار کی قوت کا شاندار مظاہرہ کیا جس کو شائقین موسیقی نے بیحد پسند کیا جرمن فضائیہ کے میوزیکل بینڈ میں ماسٹر سارجنٹ بینجمن کاپکے، سارجنٹ فرسٹ کلاس ہائیکو شولز، سارجنٹ فرسٹ کلاس مورس نو، سارجنٹ فرسٹ کلاس جولین ٹیلٹن کوئٹر اور سارجنٹ فرسٹ کلاس یوہان گنتھر شامل تھے، میوزیکل بینڈ جرمن یونٹی ڈے کے استقبالیہ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں