کے پی کے میں ایمرجنسی کے نفاذکی منظوری،قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کل سوا چھ بجے ہوں گے اپوزیشن نے بھی سخت احتجاج کا فیصلہ کرلیا جے یو آئی نے ایمرجنسی نامنظور کرنے کی قراردادیں سینیٹ و قومی اسمبلی میں جمع کرادیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کل سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سوا چھ بجے طلب کرلئے ہیں قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس میں کے پی کے میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قراردادیں منظور کرائی جائیں گی صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے، قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 30 واں اجلاس ہو گا۔ سینیٹ کا اجلاس کل طلب کیا ہے سینیٹ کا اجلاس کل سوا چھ بجے ہوگا
صدر مملکت نے آئین کے ارٹیکل 54کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا دوسری طرف اپوزیشن نے بھی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے تاکہ احتجاج کو جاندار بنایا جاسکے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے بھی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چار بجے بلا لیا ہے اپوزیشن جماعت جے یو آئی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایمرجنسی نامنظور کی قراردادیں جمع کرادی ہیں جن میں ایمرجنسی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں