باکو: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ مشترکہ علاقائی چیلنجوں سے صرف اجتماعی کوششوں سے ہی نمٹا جا سکتا ہے، انہوں نے ایران امریکہ تنازعہ کے حل میں پاکستان کی مدد کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ آذربائیجانی صدر نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو ایران امریکہ تنازعہ کے حل میں سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے علاقائی امن کے فروغ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کی تعریف کی۔ پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کے لیے مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ایک بار پھر خطے میں امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں کامیاب کردار ادا کرے گا۔