اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف پیر کو قطر کے ایک روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے جہاں ائیرپورٹ پر ملک کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی نے ان کا استقبال کیا۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے اور ملک کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔ وہ قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام سے بھی ہمدردی کا اظہار کریں گے۔